• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کوجشن بہار کے دوران سیاحتی سفر سے 4کھرب 75 ارب یوان کی آمدن

بیجنگ (اے پی پی) چین کے قومی سیاحتی بیورو کے جاری کردہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال جشن بہار کے دوران ملک بھر میں 38کروڑ 60 لاکھ افراد نے سیاحتی سفر کیا ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد سے زیادہ ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سیاحتی سفر سے 4کھرب 75ارب چینی یوان کی آمدنی حاصل کی گئی ہے،اور اس مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.6فیصد کا اضافہ ہواہے۔جشن بہار کے دوران روایتی سیاحتی مناظر مسلسل پر جوش رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں لوک ہائوس ، تفریحی ضلع اور دلکش خصوصیات کے حامل گائوں سمیت نئی سیاحتی مصنوعات مسلسل مقبول ہورہی ہیں۔ اپنی گاڑی کے ذریعے سفر ، شہری ٹور زاور برفانی سفر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین