• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مٹیاری میں گندم کی خریداری کا ہدف 4لاکھ بوریاں مقرر کیا جائے،آبادگار

ہالا(نامہ نگار) آبادگارنمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں اخترحسین بھنبھروارباب بلال پیاروخان لاشاری علی بخش سولنگی فتح محمدڈاہری محرم میمن اور دیگر رہنماؤں نےہاری حقوق کمیٹی کےعہدیداروں امام بخش حمزو خان کےہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ ضلع مٹیاری میں گندم کی خریداری کیلئے4 لاکھ بوریوں کا ہدف مقرر کیا جائے۔ مٹیاریسندھ کازرخیز خطہ ہےجہاں ماضی میں گندم کی خریداری کاہدف ساڑھے3لاکھ بوریاں تھاجبکہ ہالانیوسعیدآبادمٹیاری اڈیرو لعل بھٹ شاہ کےعلاوہ جنگلات اورکچےکی ڈیڑھ لاکھ سےزائدایکڑاراضی پربھی گندم کی کاشت میں اضافہ ہواہےتاہم گزشتہ سال خریداری کاہدف کم کر کے صرف ایک لاکھ بوریوں تک محدودکرنےکےساتھ ساتھ خالی باردانہ تاجروں کوفروخت کر کےغریب کسانوں کااستحصال کیا گیاجس کےنتیجےمیں چھوٹےآبادگاروں اور ہاریوں کوشدیدمالی نقصان پہنچا۔
تازہ ترین