• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13کروڑ94لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری رہا اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہو گئے۔ جمعرات 22 فروری کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 16فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر13کروڑ 94لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 18ارب 96کروڑ 81لاکھ ڈالر سے کم ہوکر کر18ارب 82کروڑ 87لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13کروڑ 2لاکھ ڈالرز کمی سے 12 ارب 70 کروڑ 37لاکھ ڈالرز رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 92 لاکھ ڈالرز کی کمی سے6ارب 13کروڑ42لاکھ ڈالرز کی سطح سے نیچے گر کر 6 ارب 12 کروڑ50لاکھ ڈالر رہے۔
تازہ ترین