• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور ری اون انرجی کے مابین معاہدہ

اسلام آباد (اے پی پی) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی(ایس ای سی ایم سی) اور ری اون انرجی نے دھوئیں کے اخراج میں کمی اورماحولیاتی تحفظ کیلئے تھرکول بلاک ٹو میں5 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی ایم سی اور ری اون انرجی نے معاہدہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ ایس ای سی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ابوالفضل رضوی نے کہا ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے سستی اور شفاف توانائی کے حصول میں مدد ملے گی اور کاربن گیسوں کے اخراج میں سالانہ3150 میٹرک ٹن کی کمی لائی جاسکے گی جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین