• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلف فوڈ نمائش کے موقع پر ریپ کی جانب سے دبئی میں تقریب کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے اعلامیہ کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے گلف فوڈ نمائش میں پاکستانی چاول کے بین الاقوامی خریداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام دنیا بھرسے پاکستانی چاول کے خریداروں کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، افریقی ممالک ، فرانس ، اسپین، تھائی لینڈ ، برطانیہ ، تنزانیہ ، صومالیہ ، ایران ، کینیا ، اومان ، سنگاپور ، سعو دی عرب، سری لنکا ، کینیڈا ، یمن ، یورپی ممالک، ہالینڈ، جرمنی اور پانا مہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چاول کے 31 بڑے خریداروں ،پاکستان کے سفیر معظم احمد خان ، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری غضنفر بلور اور پنجاب کے صوبائی سیکریٹری زراعت محمد محمود بھی شریک تھے،پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس تقریب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک اچھا تاثر نمایاں ہوگا جو کہ مستقبل میں ان خریداروں اور ریپ کے ممبران کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لائے گا ، انہوں نے پاکستانی چاول کی برآمدات میں بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے سائنسی تحقیقات شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی تاجروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں ۔
تازہ ترین