• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکیہ غزل کی شاعری اپنے سماج سے جڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز شاعر، دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا ہےکہ ذکیہ غزل کی شاعری اپنے سماج سے جڑی ہوئی ہے اس لئے کبھی کبھی ان کی شاعری میں مزاحمتی لہجہ بھی در آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف شاعرہ خالدہ عظمیٰ کی جانب سے کینیڈا میں مقیم پاکستان کی ممتاز شاعرہ ذکیہ غزل کے اعزاز میں، منعقدہ محفل مشاعرہ کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا جس کے مہمان خصوصی معروف ادب نواز اور صنعت کار عبدالحسیب خان تھے۔ شکیل جعفری نے نظامت کی۔ صاحب صدر اور صاحب اعزاز کے علاوہ جن شعراء نے کلام سنایا ان میں جاوید صبا، سعدیہ حریم، اختر سعیدی، رضیہ سبحان، خالدہ عظمیٰ اور شکیل جعفری شامل تھے۔
تازہ ترین