• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹ ایوارڈ ز2018شو ،میل سولو آرٹسٹ کا اعزاز اسٹورمزی کو دیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں برٹ ایوارڈ شو 2018کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ لندن میں پاپ میوزک کے سالانہ برٹ ایوارڈز شو کی تقریب میں صفِ اول کے گلوکاروں کی سب سے بڑی شام سجائی گئی جہاں ایک طرف سیلیبریٹیز نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے تو دوسری جانب دنیا بھر کے معروف سنگرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔صرف یہی نہیں بلکہ اسٹیج پر سنگرز کی پرفارمنس نے بھی حاضرین کو سحر انگیز کر دیا ۔اس کے علاوہ اسٹرورمزی ،ریٹا اورا اورکینڈرک لامار کی اسٹیج پرفارمنسیز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔برٹ ایوارڈ میں برٹش میل سولو آرٹسٹ کا اعزاز اسٹورمزی کو دیا گیا جبکہ بیسٹ فیمیل سولو آرٹسٹ کا ایوارڈ دعا لپاجیتنے میں کامیاب ہوئیں، اس کے علاوہ بیسٹ برٹش گروپ گوریلاز کوقرار دیا گیا، بیسٹ برٹش البم کا ایوارڈ اسٹورمزی 150 گینگس سائن اینڈ پریئرکو ملا ،بیسٹ برٹش آرٹسٹ کا ہیری اسٹائل 150 سائن آف دی ٹائمزکو قرار دیا گیا، انٹرنیشنل میل سولو آرٹسٹ کینڈرک لامار، بیسٹ انٹرنیشنل فیمیل سولوآرٹسٹ لارڈاور بیسٹ انٹرنیشنل گروپ فو فائٹرزقرار پایا،کریٹکس چوائس ایوارڈ جورجا اسمتھ کے نام رہا اورگلوبل سیکسس کا ایوارڈ ایڈ شیرین کو دیا گیا۔
تازہ ترین