• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن کا کونسلر کنونشن کل ہوگا

لندن (جنگ نیوز) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن ہفتہ24فروری کو کونسلرز کنونشن2018ء منعقد کرے گا۔ کنونشن میں کونسلرز اور میئرز کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ کنونشن کی صدارت پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کریں گے۔ مقررین میں ارکان پارلیمنٹ، کونسلرز اور میئر کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں، کنونشن کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ان کی کامیابیوں کا جشن منانا ہے۔
تازہ ترین