• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بحر ہند میں فوجی اڈہ بنائے گا، برطانوی میڈیاکا دعویٰ

لندن /نئی دہلی(اے این این)چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب بھارت بحرہند کے جزیرے پر ایک خوفناک فوجی اڈا بنانے جارہا ہے۔شمالی مدغاسکرکے جزیرہ سیشلز میں بھارت اپنے دشمن چین کی بحر ہند میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کم کرنے کیلئے نئی بحری تنصیبا ت کی سہولت لگا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افریقی ساحل سے دور سیشلز کے بحری اڈے میں فوجی اور بحری تنصیبات سمیت ایئر بیس بنانے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جزیرہ سیشلز سے معاہدے میں ہر فضائی اڈے کے ساتھ ری فلنگ کی سہولت بھی رکھی جائے گی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان مالدیپ کے معاملے پر صورتحال مزید کشیدہ ہوئے جارہی ہے دونوں حریف مالدیپ پر اپنا اثرورسوخ قائم کرنا چاہتے ہیں۔مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد بھارت اور چین کے درمیان شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔اس تجارتی پروگرام ون بیلٹ ون روڈ میں چین نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے -
تازہ ترین