• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سترہ ترک باشندوں کی یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونان میں 17ترک باشندوں نے بحیرہ ایجین کے جزیرے اینوسیس میں داخل ہو کر پناہ طلب کرلی۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے ایک افسر کے مطابق ترک باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ترکی میں موجودہ حکومت کی جانب سےجبر کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ کے طالب باشندوں کو چیوس جزیرے کے سیاسی پناہ کے مرکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین