• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی ڈبلیو سی کے نئے عہدیداران کے چنائو کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

لندن(پ ر)بانی و چیئرمین اوور سیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نعیم عباسی نقشبندی نے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو باہمی مشاورت سے برطانیہ و یورپ سے نئے عہدیداران کا چناؤ کرکے تنظیم سازی کرے گی اور کمیونٹی کے متحرک، تعلیم یافتہ، اور باکردار افراد کو نمائندگی دیگی ۔ کمیٹی میں حاجی عابد حسین ،پروفیسر مسعود ہزاروی، چوہدری آفتاب حسین ،انجنئیر فرخ جمیل،عمران حسین ،اسلم ڈوگر، مجاہد حسین ،شوکت حیات ایڈووکیٹ ،ہارون نذیر،وقاص سہیل، سلامت نواز، ڈاکٹر ندیم انور،بیرسٹر راجہ عتیق،سیمسن جاوید، راجہ تبریز خان، امجد تارڑ ایڈووکیٹ ، ثمینہ خان، حنا ملک، نورین خان اور شہناز پروین کمیٹی میں شامل ہیں۔دریں اثناء او پی اڈبلیو سی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے مشترکہ بیان میں OPWC لندن کے رہنما سردار نوید کے خالہ زاد بھائی محمد سرفراز کی بھارتی فوج کی ایل او سی (LOC)پر فائرنگ سے شہادت پر شدید مزمت کی اور شہید کی بلندی درجات اور خاندان کیلئے صبر کی دُعا کی۔
تازہ ترین