• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر برطانوی جوڑے کو جنوبی افریقہ میں اغوا کرلیا گیا

جوہانسبرگ (اے ایف پی) معمر برطانوی جوڑے کو جنوبی افریقہ میں اغوا کرلیا گیا، یہ بات پولیس نے جمعرات کو بتائی، ایسی رپورٹیں ہیں کہ انہیں ان انتہا پسندوں نے اغوا کیا جن کے داعش سے رابطے ہیں۔ برٹش فارن آفس نے تصدیق کی ہے کہ ایک برطانوی جوڑے کو اغوا کیا گیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ جنوبی افریقہ میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کا خطرہ ہے۔ جوڑے کو گزشتہ ہفتے وازولو نٹل صوبے میں اغوا کیا گیا اور ان کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جنوبی افریقہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ دو گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑا کیپ ٹائون میں رہتا ہے اور اسے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ رائی ہیڈ ٹائون کے نزدیک تعطیلات منا رہا تھا۔ ان کیگمشدگی کا تعلق داعش سے ظاہر کیا گیا ہے۔ بہرحال پولیس نے اس رابطے کی تردید کی ہے۔ بہرحال اس نے بتایا ہے کہ دو مشتبہ افراد سلفی دین اسلام یل وچھیو اور فاطمہ پیٹل کو اغوا اور ان جرائم کا سامنا ہے جو اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت آتے ہیں۔ پیٹل کو پچھلی دفعہ چھاپے میں2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا جو دو بھائیوں کی گرفتاری تک لے گئی تھی، جن پر پریٹوریا میں امریکی سفارت خانے اور یہودی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ لندن میں برٹش فارن آفس نے ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امکان ہے کہ دہشت گرد جنوبی افریقہ میں حملے کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مرکزی خطرہ داعش کے انتہا پسندوں سے ہے۔ داعش، آئی ایس آئی، ایل او آئی ایس، آئی ایس آئی ایس گروپ کے متبادل نام ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ جنوبی افریقہ کے کچھ افراد جو شام، عراق اور لیبیا کا دورہ کرچکے ہیں، واپسی پر سیکورٹی کے لیے خطرہ بنیں گے، ایسے افراد سے بھی خطرہ ہے جو داعش سمیت دہشت گرد گروپوں سے انسپائر ہیں۔
تازہ ترین