• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور ان کی منگیتر کو سفید پائوڈر کے ساتھ خط بھیج دیا گیا

لندن (جنگ نیوز) پرنس ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کو سفید پائوڈر کے ساتھ خط بھیج دیا گیا۔ یہ انکشاف ایوننگ سٹینڈرڈ اخبار نے جمعرات کو یہ کہتے ہوئے کیا ہے کہ باور کیا جاتا ہے کہ اس میں نسل پرستی کا پیغام بھی موجود تھا۔ اخبار کے مطابق12فروری کو خط ملنے کے بعد میٹ پولیس کے انسداد دہشت گردی کی کمان جی افسران کو طلب کیا گیا۔ خط سینٹرل لندن میں سینٹ جیمز پیلس کے ایک سورٹنگ آفس سے ملا تھا۔ پائوڈر کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ بے ضرر ہے۔ اے ایف پی کے رابطے کرنے پر کنینگٹن پیلس کی پریس سروس نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ پولیس سینٹ جیمز پیلس کو ملنے والے پیکج کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ خط میں رکھے گئے مواد کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے غیر مشتبہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ایوننگ سٹینڈرڈ کے مطابق باور کیا جاتا ہے کہ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس واقعہ کا تعلق سفید پائوڈر والے پیکج سے تو نہیں جو13فروری کو برطانوی پارلیمنٹ بھیجا گیا تھا۔ شاہی جوڑا19مئی کو ولسز میں شادی کرنے والا ہے۔2016ء میں جب ان کے تعلقات کا پہلا انکشاف ہوا تھا تو پرنس ہیری نے ملی جلی نسل سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ کے میڈیا ہراسمنٹ کے خلاف سخت الفاظ والا بیان جاری کیا تھا۔ ان کے کمیونیکیشنز سیکرٹری جیسن نوف نے کہا تھا کہ مارکل کو ابیوز اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پرنس ہیری مارکل کی سیفٹی کے بارے میں فکرمند ہیں اور انتہائی مایوس ہیں کہ وہ ان کے تحفظ کے قابل نہیں۔
تازہ ترین