• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی عبدالعزیز چشتی قافلے کے ہمراہ عراق روانہ ہوگئے

برمنگھم (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و مہتمم خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اپنی صحت یابی کے بعد عراق روانہ ہوگئے۔ وہ نجف اشرف میں شیر خدا حضرت علیؓ روضہ منورہ کربلا شریف سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی بارگاہ میں حاضری دیں گے، جبکہ بغداد پاک میں سرکار غوث اعظم سیدنا عبدالقادرؒ کے علاوہ دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت بھی کریں گے۔ انہیں چوہدری محمد صدیق صدر برنٹ اسلامک سینٹر، ناصر بشیر وارثی صدر ہیرو سینٹرل ماسک، راشد خان، گل زرین، کونسلر محمد ریاض بٹ، پرویز امتیاز احمد، چوہدری محمد شریف، ملک محمد شبیر، پرویز محمد ممتاز بٹ، حاجی محبوب خان و دیگر نے الوداع کیا۔ مولانا چشتی کے ساتھ ایک بڑا قافلہ بھی روانہ ہوا ہے۔
تازہ ترین