• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں و کشمیر نیشنل انڈی پینڈنس الائنس کا اجلاس

بریڈ فورڈ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل انڈی پینڈنس الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس چیئرمین محمود کشمیری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کی بھرپور حمایت کی گئی کہ آزاد کشمیر کونسل کو ختم کرکے اس کے اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کیے جائیں۔ اس ضمن میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عبوری ایکٹ1974ء کو ختم کرکے آزاد کشمیر اسمبلی بشمول گلگت بلتستان اسمبلی کو آئین سازی کا مکمل اختیار دیا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کا سٹیٹ سبجیکٹ کا حق بحال کیا جائے۔ اس ضمن میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ الائنس ریاست جموں کشمیر کی جبری یا کسی بنیاد پر تقسیم کو قطعی طور پر قبول نہیں کرے گا۔ اجلاس سے کونسلر غلام حسین صدر کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ سردار امجد یوسف، یوکے پی این پی برطانیہ و یورپ زون، ڈاکٹر مسفر حسن صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ نے اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین