• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جامع مسجد کیتھلے میں اوپن ڈے کی خصوصی تقریب

کیتھلے (محمد رجاسب مغل) مرکزی جامع مسجد کیتھلے کے دروازے بھی غیر مسلموں کے لیے کھول دیے گئے۔ مساجد اوپن ڈے کے حوالے سے مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کیتھلے یارکشائر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے اس خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ مسلم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل الحاج ظفر اقبال جماعتی اور جوائنٹ سیکرٹری الحاج علی اکبر چشتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہیں مسجد کے مختلف حصے دکھائے۔ مسجد کے دورہ کرنے والے غیر مسلموں میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا۔ مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں کمیونٹی کو تقسیم کرنے کی گھنائونی سازش ہیں۔ ہمیں ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔ دہشت گردی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ شدت پسند لوگ ہر کمیونٹی میں موجود ہوتے ہیں، ہمیں ان نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ ہمیں ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کا احترام کرنا ہوگا۔ کیتھلے کے میئر کونسلر ناظم اعظم نے غیر مسلموں کو اسلام اور مساجد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک واحد مذہب ہے جو دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ اس موقع پر کیتھلے کی مرکزی جامع مسجد کے اراکین جن میں حاجی طارق حسین، چوہدری طارق صابر، الحاج ظفر اقبال جماعتی اور الحاج علی اکبر چشتی نے مساجد کے اوپن ڈے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز کو بھی قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔
تازہ ترین