• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 67ویں سالگرہ اوسلو میں منائی گئی

اوسلو(پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلوکے مرکز پر منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج یوتھ لیگ ، منہاج ویمن لیگ ا ورمنہاج حلقہ درود کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اویس ثاقب نے حاصل کی اور یسین سعید نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ برطانیہ سے خصوصی دعوت پر تشریف لائے علامہ صادق قریشی نے خصوصی خطاب کیا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی روحانی، علمی و تحقیقی، سیاسی و فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب سے منہاج القرآن ناروے کے امام علامہ اقبال فانی اور افتخار محمود نے بھی خطاب کیا۔سالگرہ کی تقریب میں قاری انصر علی قادری، حیات المیر،سمیع اللہ اور عبدالمنان نے خوبصورت تحریکی اور انقلابی ترانے پڑھ کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں موجود کارکنان نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض افتخار محمودنے احسن انداز میں سر انجام دئیے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازی عمر ، پاکستان اور عالم اسلام میںامن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
تازہ ترین