• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نیب کی کھلی کچہری،محکموںمیں خوردبرد سےمتعلق شکایات کے انبار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب کی ہدایات پر کراچی میں بھی کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں ڈی جی نیب محمد الطاف باوانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے نیب کے دائرہ اختیار مین آنے والی کرپشن کے متعلق شکایتیں سنیں اور درخواستیں وصول کیں،اس دوسری کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری محکموںمیں خوردبرد سےمتعلق شکایات کے انبار لگاتے ہوئے اپنی تحریری درخواستیں جمع کروائیں ، عوام نے دوسری کھلی کچہری میں نیب پر اعتماد کا اظہا ر کرتے ہوئے ایم ڈی اے اور کے ایم سی سمیت دیگر اداروں کے خلاف شکایات جمع کروائیں دوسری جانب محمکہ ایریگیشن و لوکل ڈپارٹمنٹ سندھ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیوں اور اندرون سندھ ترقیاتی اسکیموں مین خوردبرد کی شکا یتیں بھی بڑی تعداد میں موصول ہوئیں،اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی نے نیب قوانین 1999 کے تحت ائکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکمون کو کارروائی کے لیے ہدایات جاری کی جبکہ آنے والے لوگوں نے سرکاری محکموںمیں زیر التوا معاملات کی شکایتیں بھی رجسٹر کروائیں،اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے کرپشن کے متعلق اپنا قومی فریضہ ادا کرنے میں کردار ادا کرنے اور نیب پر اعتماد کرکے دوردراز سے آنے والے لوگون کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا کے ان کی موصول شکایات پر قانون کے تحت فوری اور موثر اقدامات اٹہائے جائیں گے۔
تازہ ترین