• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی حالات میں اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر قباءآڈیٹوریم پہنچ کر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ جامع مسجد قبا ءاور قباءکمپلیکس کا دورہ اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ایرانی قونصل جنرل کا استقبال،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے جرائتمندانہ موقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادراسلامی ملک ہے، عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،انہوں نے زور دیا کہ پاکستان وایران کے درمیان تجارتی و بنکاری تعلقات میں اضافہ ہوناچاہئے ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے اہل پاکستان کےلئے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے۔ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے ،اس موقع پر صوبائی نائب امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی،عبدالغفار عمر،مظفر احمد ہاشمی اور لئیق احمد خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین