• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کویت کےقومی دن کے موقع پر کویت کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات، سماجی اور تجارتی امور کو مزيد مستحکم کریں گے جو دونوں ممالک کے عوام كے بہتر مفاد ميں ہیں، یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں کویت کے 57ویں قومی دن اور 27 ویں لبریشن ڈے اسٹیٹ آف کویت کے حوالے سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کویت کے قونصل جنرل محمد الخلیدی اور دیگر نے کیک کاٹا، وزیراعلیٰ سندھ نے کویت کے قونصل جنرل محمد الخلیدی کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
تازہ ترین