• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق ترقیاتی منصوبوں میں سندھ سے ناانصافی کررہا ہے،وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این ایچ اے نے 319ارب روپے سے سڑکوں کی اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں سے سندھ کو صرف 5ارب روپے کا حصہ دیاگیاہے جوکہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے،وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ 18-2017 کے تحت سندھ میں 126 منصوبے شروع کیے جن میں سے صوبائی حکومت 27.326ارب روپے سے 27منصوبے شروع کررہی ہے جس کےلیے وفاق نے صرف 7.385ارب روپے جاری کیے ہیں جوکہ مختص کردہ فنڈز کا 27فیصد بنتا ہےجس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وفاق سندھ کو کتنی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے یہ بات نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس جوکہ 26فروری کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد قاخان عباسی کی زیر صدارت ہوگا کی تیاری کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت منظور وسان، چیف سیکرٹری رضوان میمن، چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت و دیگر نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس تھری منصوبے کی نظر ثانی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے جولائی 2017 میں لاگت میں 7.982بلین روپے اضافہ کردیاتھا اور وہ 36.117بلین روپے ہوگئی تھی یہ منصوبہ ایکنک میں اٹھایا گیا جہاں چیئرمین پی اینڈ ڈی نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ نظر ثانی شدہ پی سی ون کی لاگت کا 50فیصد شیئر کرے مگر وفاقی سیکرٹری خزانہ نے فنڈز فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی۔
تازہ ترین