• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، علامہ ناصر عباس

کراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد میں عدلیہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں ہے،عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوامی دباو کا حربہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جائے گا، عدلیہ کا فیصلہ بلاشبہ آئین پاکستان کی بالادستی پر مبنی ہے آرٹیکل 1 آئین پاکستان کے مطابق حق حاکمیت جوکہ صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت عوام کے منتخب کردہ صالح اور نیک نمائندوں کے پاس اس کی امانت ہے، حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے چوروں لٹیروں ،جرائم پیشہ افراد کے لئے پارلیمنٹ کا رستہ ہموار کیا تھا،عدلیہ اپنے حصے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے اب عوام پر ہے کہ وہ نیک اور امین افراد کو منتخب کر کے پارلیمنٹ میں پہنچائے،عادل حکمران ہی پاکستان کو مصائب کی دلدل سے باہر نکال کراسے اقوام عالم میں باوقار مقام دلا سکتے ہیں، آئین کی بالادستی کا قیام تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین