• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں سینئرصحافی کے گھر ڈکیتی،لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے مکان نمبراے554میں رہائش پذیر مقامی اخبار سے وابستہ سینئر صحافی ابوالحسنات کے گھر جمعرات کی صبح تین ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پرگھرمیں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر میں بند کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی ومصنوعی زیورات ، نقدی ، لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ، متعدد دستی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر کریم رنگ کے وٹس گاڑی رجسٹریشن نمبر اے ایل ایس 285میں سوار ہو کر فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پرپولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،ابوالحسنات نے بتایا کہ صبح 9بج کر05منٹ کے قریب ان کا ڈرائیورگھر کی پارکنگ سے گاڑی باہر نکال رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی میں سوار5مسلح ملزمان آئے گئے جنھوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے چہروں پر سرجیکل ماسک پہنا ہوا تھا ،انھوں نے بتایا کہ3ملزمان ڈرائیور کو اسلحے زور پر یرغمال بنانے کے بعد گھرمیں داخل ہوئے اور2ملزمان باہر حالات کا جائزہ لیتے رہے،انھوں نے بتایا کہ اسلحے سے لیس ملزمان جب ان کے گھر میں داخل ہوئے تو وہ سو رہے تھے اور ملزمان نے ان کی کنپٹی پر پستول رکھ کرانہیں نیند سے اٹھایا جبکہ گھرمیں ان کی اہلیہ ،بہو، بیٹی ،پوتا،ایک ملازمہ اور ڈرائیور موجود تھاجنہیں ملزمان نے ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مارشروع کردی،ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کوایسے شواہد ملے ہیں جن کی مدد سے ملزمان کو پولیس جلد گرفتار کرلے گی، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تازہ ترین