• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غیر سنجیدگی،نئے ایم ڈی واٹر بورڈ کا اعلان نہ ہوسکا

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سیدہاشم رضازیدی 27فروری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے تاہم حکومت سندھ تاحال نئے ایم ڈی کا اعلان نہ کرسکی موجودہ ایم ڈی کی ریٹائرمنٹ کی صرف تین ورکنگ ڈے باقی ہیں لیکن نئے ایم ڈی کا فیصلہ نہیں کرسکی یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی نیا افسرچارج سنبھالتے ہی لاکھوں گھروں تک پانی پہنچانے کے ذمہ دار ادارے کا سسٹم ایک دن میں سمجھ جائے ماضی میں خاص کر جب آرمی سے بریگیڈیئرز کو مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا جاتا تھا وہ اپنی تعیناتی سے پندرہ روز سے ایک ماہ قبل آکر پہلے سے موجود ایم ڈی سے بریفنگ اور دھابیجی ، پپری، گھارو، این ای کے حب پمپنگ اسٹیشنوں سمیت دیگر تنصیبات کی بریفنگ لینا اور نظام کو سمجھنا شروع کردیتے تھے تاکہ تعیناتی کے بعدادارہ معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکے اور کوئی تکنیکی رکاوٹ پیش نہ آئے کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے ایم ڈی کی پوسٹ سیکرٹر یٹ سے زیادہ آپریشنل ہے اسے چلانے کے لیے جہاں انتظامی صلاحتیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس سے زیادہ کہیں تکنیکی مہارت رکھنے والے افسر کا ہونا بھی ضروری ہے موجودہ مینجنگ ڈائریکٹر سیدہاشم رضازیدی مارچ 2017سے تعینات ہیں ایم ڈی بننے کے لیے متعدد افسران کے نام سامنے آرہے ہیں تاہم حکومت سندھ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے البتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ریونیوریسورس جنریشن (آرآرجی)گریڈ 20کے اخترغوری جنہیں حکومت سندھ نے بھیجا تھا انہیں جمعرات کو اس عہدے سے ہٹادیاگیا اور ان کی جگہ اسلم خان کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اخترغوری سے ہیومن ریسورس کا اضافی چارج بھی لے کر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرفنانس معراج الدین کو اضافہ چارج دے دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین