• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم بہار شجر کاری مہم،شہر میں دو لاکھ سے زائد پودے لگائے جائینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت موسم بہار شجر کاری مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ضلعی بلدیات ، کنٹونمنٹ بورڈز، غیر سرکاری تنظیمو ں اور، سول سوسائٹی اورمحکمہ جنگلات نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے شجر کاری مہم میں درخت لگانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اجلاس نے فیصلہ کیا کہ محکمہ جنگلات متعلقہ اداروں کو پودے فراہم کرے گا،محکمہ جنگلات، بلدیاتی ادارے اور این جی اوز دو لاکھ سے زائد پودے لگائیں گی،مہم میں کمشنر کراچی کی جانب سے دس ہزار پودے لگائے جائیں گے،کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اداروں کو رابطہ و تعاون فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے اداروں کو ہر ممکنہ رہنمائی اور سہولت حاصل ہو ،کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے متعلقہ ادارے اور سول سوسائٹی بھرپور حصہ لے ،متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی نے موسم بہارمیں کم ازکم دو لاکھ سے زائد پودے لگانے کی یقین دہانی کروائی،محکمہ جنگلات پودے لگانے کی مہم کا سروے کرے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ مجموعی طور پر کتنے پودے لگائے گئے کتنے پودے برقرار رہے،مہم میں صرف وہ پودے لگائے جائیں گے جو ماحول دوست اور صحت کے لئے مفید ہیں۔
تازہ ترین