• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ غربی، گاڑیوں اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کیلئے جگہ کے انتخاب کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے بلدیہ غربی کے تفصیلی دورے میں کچرا گاڑیوں اور دیگر ہیوی مشینری کی پارکنگ اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لئے جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری بورڈ نادرخان، میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق ملاح ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ زاہد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹرلینڈ فل سائیٹ محمد ارشاد موجود تھے، انہوں نے بلدیہ ورکشاپ، اورنگی ورکشاپ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ٹریٹمنٹ پلانٹ، ماری پور ورکشاپ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لئے جگہ کا انتخاب کرکے اسے باؤنڈری وال کیا جائے تاکہ بلدیہ غربی میں جلد از جلد صفائی ستھرائی کے کام کا باقاعدہ آغاز ہوسکے،انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی ، جنوبی اور ملیر میں صفائی کی صورتحال بہت بہتر ہوگئی ہے۔
تازہ ترین