• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر قوانین کے عدم اطلاق سے محنت کشوں کی زندگی داو پر ہے،مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن (این ٹی یو ایف) کے صدر رفیق بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر منصور، سندھ کے صدر گل رحمان اور شپ بریکنگ ورکرز یونین گڈانی کے صدر بشیر احمد محمودانی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی فیکٹریوں اوردیگر کام کی جگہوں پر لیبر قوانین کے عدم اطلاق اور ہیلتھ و سیفٹی کے مسلمہ اصولوں سے صریحاََ روگردانی کے نتیجے میں حادثات میں محنت کشوں کی زندگی اور اعضاء سے محرومی کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جس کے خلاف مزدور تنظیمیں باالخصوص نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن مسلسل جدوجہد کررہی ہے،وہ یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں سانحہ بلدیہ ( علی انٹر پرائز) اور سانحہ گڈانی شپ بریکنگ سمیت درجنوں واقعات میں سیکڑوں محنت کش اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، لیکن اس حوالے سے تاحال مالکان، حکومت اور لیبر سے متعلقہ اداروں کی طرف سے ایسے اقدامات نہیں کیے گئے، جن پر اطمینان کا اظہار کیا جا سکے،اس کے برعکس ہر گزرتے دن کے ساتھ ہیلتھ وسیفٹی کی صورتحال دگرگوں ہوتی جا رہی جو اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ ورکرز کو قانونی و آئینی طور پر حاصل اور تسلیم شدہ حقوق بشمول ان کی صحت وسلامتی کے لیے اقدامات کسی کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
تازہ ترین