• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلائی زیورات غائب ہونے سے متعلق درخواست،ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی عرفان احمد میو نے دائر درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کا سامان بشمول 80 تولہ سونے کے زیورات غائب اور اس کے سسرالیوں کے قبضے میں ہیں، اس سے قبل جب ایس ایچ او سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے رابطہ کیا تو  انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے اور ملزمان کی سرپرستی کی، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ تیموریہ کو درخواست گزار کا بیان قلمبند کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کو نمٹادیا۔
تازہ ترین