• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بینظیرانکم سپورٹ کارڈز بلاک کر دئیے گئے ، شاہینہ سعیدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے آتے ہی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ادارے کو نشانے پر رکھا گیا ہے، کبھی بے نظیر کا نام اس ادارے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو کبھی ادارے کو بند کرنے کی سازش کی گئی، گزشتہ دنوں اخبار میں بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اشتہار سے بینظیر کی تصویر کا لوگو ہٹا دیا گیا اور اب سندھ کے غریب عوام کے بینظیر انکم سپورٹ کارڈز بلاک کر دئیے گئے ہیں، 2012میں ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو (بی آئی ایس پی) بیگرز کا نام دیا تھا اور پھر ماروی میمن کو ہی ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد اس ادارے کا چیئر پرسن بنا دیا گیا۔
تازہ ترین