• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا لے شیشے،فینسی نمبر پیلٹ والی گاڑیوں کے خلا ف پھر کارروائی کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسا ئز سندھ کی 14 ٹیموں نے ٹریفک پولیس  اور رینجرز کے ساتھ مل کر کا لے شیشے والی گا ڑیو ں،فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں،ایپلا ئیڈ فا ر رجسٹریشن (اے ایف آر )اور ہیلمٹ نہ پہننے والے مو ٹر سائیکل سواروں کے خلا ف پھر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،صوبا ئی وزیر  محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے  ٹیموں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ اور اپنے فرا ئض ایما ندار ی اور قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے انجا م دیں،انہو ں نے کا لے شیشے ،فینسی نمبر پلیٹ،اپلا ئیڈ فا ر رجسٹریشن والی گاڑیو ں کے ما لکا ن کو ان کے مفا د میں مشورہ دیا  کہ وہ اپنی گا ڑیو ں کو قانون کے دائر ے میں لا ئیں ،وی آئی پی کلچر کے خا تمے کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوا نین کی پا بندی کی جا ئے اور قوانین کا نفاذ کرنے والے اداروں کے ساتھ گا ڑیوں کے مالکان تعاون کریں۔
تازہ ترین