• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہے، عارف علوی

کراچی،(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہے، اداروں پر حملہ آور ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، عدالتی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیاجانا چاہئے، حکمران خاندان اپنی مرضی کی عدلیہ چاہتا ہے جو کہ کسی صورت ممکن نہیں، نواز شریف اپنے خاندان کی تین سو ارب روپے کی کرپشن بچانے کے لیے پورے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شکارپور کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لیے تحریک انصاف سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کے نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے چیئرمین عمران خان پوری قوم کو متحدکر رہے ہیں، شریف خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری خاندان نے بھی لوٹ مار اور کرپشن کے لیے پاکستان کے اداروں کو تباہ کردیا ہے۔
تازہ ترین