• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دن، مہینے، سال بدلتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام کی کسمپرسی نہیں بدلتی۔ ہاں مگر سیاستدانوں کے غیر ملکی بینک بیلنس، آمدنی سے زیادہ اثاثے، غیر ملکی فلیٹ اور کمپنیاں مسلسل بڑھتی رہیں۔ پاکستان میں 84فیصد لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں، سنکھیا زدہ پانی پینے اور ملاوٹ زدہ چیزیں کھانے پر عوام مجبور ہیں۔ یہ سب زہر کھانے اور پینے کے بعد کیا ہماری نسل ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل ہو سکتی کے ہم مغرب کا مقابلہ کر سکیں۔ ہمیں بے روزگاری کا سامنا ہے نوکری کے وعدے تھے جو پورے نہیں کیے۔ اگر اب بھی عوام ایک بوری گندم کے عوض اور بریانی کی پلیٹ کے عوض اپنا ووٹ فروخت کرے تو یاد رکھیں آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں انہی سیاستدانوں کی محکوم ہیں اور محکوم رہی گی۔
(عدیل بٹ)
adeelbutt6655@gmail.com

تازہ ترین