• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن امور ٹیکسٹائل ڈویژن سے نیشنل فوڈ سکیورٹی کو منتقلی کا معاملہ پھر موخر

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وفا قی کابینہ نے دو رو زپہلے ہونیوالے اجلاس میں سنٹرل کاٹن کمیٹی، کاٹن کے امور ٹیکسٹائل ڈویژن سے نیشنل فوڈ سکیورٹی کو منتقل کرنے کا معاملہ پھر موخر کر دیا،کابینہ کی ہدایت پر قائم کمیٹی سفار شا ت وزیر اعظم کو بھجواچکی ، سینٹرل کاٹن کمیٹی میں نئی بھرتیوں پر پابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے، ذ رائع کے مطابق معا ملہ پر کابینہ کے آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ نے دونوں متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر سمری موخر کردی، ذرائع نے بتا یا کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء سکندر بوسن اور پرویز ملک موجود نہیں تھے،سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن بھی موجود نہیں تھے ،پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، کاٹن کمشنر، کاٹن کے امور نیشنل فوڈ سکیورٹی کو منتقل کیا جائیگا، کابینہ کی ہدایت پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی سفارشات وزیر اعظم کو بھجواچکی ہے،کمیٹی نےکاٹن کے امور ٹیکسٹائل ڈویژن سے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو دینے کی سفارش کی ہے، کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ سینٹرل کاٹن کمیٹی میں نئی بھرتیوں پر پابندی ، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں تحقیقاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، سینٹرل کاٹن کمیٹی کے اہداف کے حصول سے متعلق ای سی سی میں سا لا نہ رپورٹ پیش کی جائے، کمیٹی کی رائے ہے کہ صرف کاٹن سے متعلق امور کی منتقلی سےکپاس کی پیداوار کو بڑھانے کا مقصد حل نہیں ہوپا ئیگا، سینٹرل کاٹن کمیٹی کپاس کی پیداوار بڑھانے کا مینڈیٹ پورا کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، کمیٹی کے دستیاب فنڈز میں 90 فیصد تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوجاتا ہے، رپورٹ کے مطابق سینٹرل کاٹن کمیٹی کے منظور شدہ 750 سٹاف میں صرف 20 سائنسدان ہیں ۔
تازہ ترین