• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے تین نکاح کئے نواز شریف نااہلی کی ہیٹرک کر ینگے،حافظ حسین

کوئٹہ/چھچھ (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین نکاح کئے نواز شریف نااہلی کی ہیٹرک کر ینگے،نواز شریف کو عوامی پذیرائی پر ججز کا شکر گزار ہونا چاہیے،حدیبیہ کیس سمیت بہت کچھ ابھی باقی ہے، نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد اگر 28جولائی 2017کے بعدسے اب تک کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو پھر ʼʼ اصلیʼʼ وزیر اعظم بھی ʼʼ نقلیʼʼ قرار پاتے ہیں، عمران خان کے نکاح کی ہیٹرک کی طرح شاہد نواز شریف بھی نااہلی کی ہیٹرک کا ʼʼاعزازʼʼ حاصل کر لیں ، نواز شریف کا یہ بیانیہ کہ انہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے تو پھر شریف خاندان کو ججز کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے ان کا مشکور ہونا چاہئے جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شہباز کی پرواز نواز کے پیچھے ہے مگر حدیبیہ کیس سمیت بہت کچھ ابھی باقی ہے اور عدالتی موسم کی وجہ سے پھیلی دھند میں انتخابات نظر نہیں آتے ۔
تازہ ترین