• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پاس کوئی بھی عہدہ ہو پارٹی انہی کی لائن و لینتھ کے مطابق چلے گی، رانا ثناء اللہ

لاہور(صباح نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹ ارکان کا ٹکٹ کالعدم ہوا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑلیں گے،عوام کے دلوں پر سے نواز شریف کی مہر کون نکالے گا؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا آئندہ صدر کون ہو گا؟ یہ فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے۔ ایسے فیصلے نواز شریف کو اور بلندیوں پر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس چاہے کوئی بھی عہدہ ہو لیکن پارٹی انہی کی لائن و لینتھ کے مطابق چلے گی جو رعایت آمروں کو دی گئی وہ نوازشریف کو نہیں دی گئی۔
تازہ ترین