• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کراچی کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی،ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کے بحران پر ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور عبدالوسیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنے والا نااہل کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ادارہ کراچی کے شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ کرپشن میں ڈوبی حکومت سندھ کے دور میں کراچی کی عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنا قبلہ درست کرے ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ کرپشن کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
تازہ ترین