• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے قائم مقام ممبر آئی آر ریونیو آپریشنز ڈاکٹر اقبال کی مشاورت سے مس ماریہ شریف بنیادی سکیل 18ڈپٹی کمشنر بی ٹی بی اسلام آباد کو فوری طور پر سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر بنا دیا ہے۔ ناہید احمد سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر کو اُنکی جگہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بی ٹی بی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انیلہ جاوید گوندل اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی آر اسلام آباد کو اسسٹنٹ کمشنر بی ٹی بی اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ بنیادی سکیل 20کے عہدیدار اشرف علی کلکٹر کوئٹہ کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محمد سعید جدون کلکٹر پشاور کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کا اضافی چارج دینے کا حکم دیاہے۔
تازہ ترین