• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی تر کمانستان پہنچ گئے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی ترکمانستان کے دورے پر پہنچ گئےہیں۔تر کمانستان کی وزارتی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین نے میری ( تر کما نستان ) میں ان کا استقبال کیا۔۔ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی ترکمانستان ۔ افغا نستان ۔ پاکستان اور انڈ یا گیس پائپ لائن پراجیکٹ ، بجلی کی ترسیل ا ور فائبر آ پٹک کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہیں۔وزیر مملکت برائے توا نائی جام کمال خان بھی ان کے ہمراہ گئے ہیں۔ یہ سنگ بنیاد وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی، تر کمانستان کے صدر گر بنگلے مالک گولوچبردی محمدوف ، افغا نستان کے صدر اشرف غنی اور انڈیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر مشترکہ طور پر رکھیں گے۔سنگ بنیاد کی پہلی تقریب ترکمانستان کے شہر سر ہیتبت میں ہوگی۔ اپنےقیام کے دوران وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میںدو طرفہ امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم آرٹس اینڈ کلچر کی ایک نمائش میں بھی شرکت کریں گے جس میں دو نوں ملکوں کے فن کار حصہ لیں گے۔ اسی روز وزیر اعظم افغا نستان کے شہر ہرات جائیں گے جہاں سنگ بنیاد کی دوسری تقریب ہوگی۔اس تقریب کے بعد وزیر اعظم افغانستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔
تازہ ترین