• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کےسفرکومزیدتیزی سےآگے بڑھائیں گے، شہباز شریف

 لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے زندگی وقف ہے ۔ ترقی کےسفرکومزیدتیزی سےآگے بڑھائیں گے،شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔ میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کی، پی ایس ایل جیسے ایونٹس سےپاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے،ترقی کے سفرکومزیدتیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ تعلیم ،صحت اورزراعت سمیت ہر شعبے میں تاریخی کام ہوئے ہیں اورپنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن چکی ہے۔ہر شعبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے میگا پراجیکٹس اور اختراعی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں ـ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں میگا پراجیکٹس میں پہلی مرتبہ اربوں روپے کی بچت کی گئی اور بچائی گئی رقم عوام کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین