• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگلا ڈیم، پانی ڈیڈلیول پر،چشمہ جہلم لنک کنال فوری کھولنے کافیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈلیول تک پہنچ گیا، ارساکاہنگامی اجلاس منگلا ڈیم میں پانی کی صورتحال کی وجہ سے چشمہ جہلم لنک کنال فوری طورپرکھولنے کافیصلہ،کینال سے فوری طورپر4 ہزار کیو سک پانی دینے کابھی فیصلہ تاکہ تریمواورسندھائی بیراج کو بچایاجاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ارسا نے منگلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول پر پہنچنے کی وجہ سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین شیر ز ما ن خان نے کی جوکہ ممبربلوچستان بھی ہیں اجلاس میں کے پی کے پنجاب اورسندھ کے ممبران نے شرکت کی، چیئرمین نے اجلاس ہنگامی بنیادوں پرطلب کیا،چشمہ لنک کینال کھولنے کافیصلہ 3ایک کی اکثریت سے کیاگیا۔سندھ کے ممبرنے اس پرشدید اختلاف کیا، دیگر ممبران نے فیصلہ کے حق میں ووٹ دیااس طرح چشمہ جہلم لنک کینال کو فوری طورپرکھولنے کافیصلہ کیا گیا اس سے قبل منگلا کے ریذیڈنٹ انجینئر نے گزشتہ روز چیف انجینئرہائیڈل کوفوری خط لکھ کر منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچنے کی اطلاع دی۔
تازہ ترین