• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جانے والا فیصلہ ادھوراہے ،نثار کھوڑو

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدراورصوبائی وزیرخوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے ،عدالت کو تشریح کرنا ہو گی کہ کوئی نا اہل شخص پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے یا نہیں۔جمعرات کو لاڑکانہ کے کھوڑو کمپلیکس میں فورتھ جونئیر گیمز کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے جس سے یہ بات صاف ہو جائے گی کہ نا اہل شخص کسی پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے سینیٹ الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سینیٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے کیوں کے سینٹ الیکشن میں تاخیر آئین سے مذاق ہو گا عدالت کو چاہیے کے وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرے کے نواز شریف کی نااہلی کے بعدن لیگ سینیٹ ٹکٹس دوبارہ جاری کرے لیکن نواز شریف کی نااہلی سے الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نواز لیگ سپریم کورٹ کی حریف بنی ہوئی ہے جبکہ عمران خان سپریم کورٹ کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں دونوں باتیں غلط ہیں۔
تازہ ترین