• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے نئے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری

اسلام آباد (حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے نئے فیصلے کے مطابق اپنی ویب سائٹ میں ملک کی رجسٹرڈ 53سیاسی جماعتوں کے نام‘ اُنکے سربراہوں کے نام (صدر/چیئرمین) اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رہائشی ایڈریس کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ میں راتوں رات سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے نواز شریف کی 28جولائی 2017ء کو وزارت عظمیٰ سے نااہلی کی بناء پر گزشتہ روز پارٹی صدارت سے نااہلی اور 28جولائی سے اب تک کے اُنکے تمام فیصلوں‘ دستاویزات‘ تقرریوں‘ نامزدگیوں کو چونکہ کالعدم قرار دیا ہے‘ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یہ خط بھجوایا ہے کہ بدھ کو کئے گئے اُنکے فیصلے کی روشنی میں سیاسی جماعتوں اور اُنکے سربراہوں کے ناموں کی فہرست جاری کرے۔ جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کے ناموں پر سیاسی جماعت کے سربراہ (صدر یا چیئرمین) کے ناموں کی نئی فہرست ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے جو درج ذیل ہے۔ پاکستان فریڈم موومنٹ چیئرمین ہارون خواجہ‘ پاکستان ہیومن پارٹی چیئرمین سید سلمان محسن گیلانی‘ پاکستان اسلامک ری پبلکن پارٹی چیئرمین اظہر محمود‘ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی صدر افتخار محمد چوہدری‘ پاکستان کسان اتحاد (چوہدری انور) چیئرمین چوہدری محمد انور‘ پاکستان مسیحا پارٹی فائونڈر اینڈ چیئرمین پرویز اقبال فراز‘ پاکستان محافظ وطن پارٹی چیئرمین ملک احمد خان اعوان‘ پاکستان مسلم الائنس چیئرمین امان اللہ پراچہ‘ پاکستان مسلم لیگ صدر چوہدری شجاعت حسین‘ پاکستان مسلم لیگ (ف) صدر پیر صبغت اللہ شاہ پیرپگاڑا‘ پاکستان مسلم لیگ (جے) صدر محمد اقبال ڈار‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی صدر کا نام خالی چھوڑ دیا گیا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (شیر بہادر) صدر ڈاکٹر علائوالدین‘ پاکستان مسلم لیگ کونسل صدر نعیم حسین چٹھہ‘ پاکستان مسلم لیگ (زیڈ) صدر محمد اعجاز الحق‘ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) چیئرمین غنویٰ بھٹو‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز صدر آصف علی زرداری‘ پاکستان راہ حق پارٹی صدر محمد ابراہیم قاسم شامل ہیں۔
تازہ ترین