• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انہدامی کارروائیوںکیخلاف شہریوں کا 8 گھنٹے دھرنا، قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل، عملہ ناکام لوٹ گیا، پولیس تماشائی بنی رہی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی اور نیو پھلیلی (پنیاری) نہروں کے پشتوں پر قائم تجاوزات کو مسمار کرنے کے خلاف شہریوں کا قومی شاہراہ ہالاناکہ پر 8 گھنٹے دھرنا، پولیس کی بھاری نفری تماشائی بنی رہی، ڈپٹی کمشنر اورپی پی پی کی ضلعی قیادت کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام، اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ کارروائی کئے بغیرواپس لوٹ گیا، اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کی سرکردگی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچا تو سینکڑوں قابضین باہر نکل آئے اور انہوں نے صائمہ پلازہ ہالاناکہ قومی شاہراہ کے مقام پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، تقریباً 8 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا اور ٹرکوں، بسوں سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور بعدازاں پی پی پی حیدرآباد کے ضلعی صدر صغیر قریشی، علاقائی چیئرمین پہنچے جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جو بے نتیجہ رہے، جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ کارروائی کئے بغیر واپس لوٹ گیا، گھنٹوں جاری رہنے والے احتجاج کےموقع پر پولیس کی بھاری نفری خاموش تماشائی بنی رہی اور کئی گھنٹوں تک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سےکسی قسم کے مذاکرات یا قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کرانے کی کوشش کی گئی۔
تازہ ترین