• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر تعلیم کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے محکمہ تعلیم جامشورو میں غیرقانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر تعلیم حیدرآباد شمس الدین دل کی جانب سے دائردرخواست نیب کے وکیل کے دلائل کے بعد مستردکردی ۔ 4th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے ہوسٹری تھانے میں درج دہرے قتل کیس میں نامزد میر حسن سمیت 4ملزمان کو عدم ثبوت پربری کردیا۔ اسی عدالت نے ایئرپورٹ تھانے میں درج پولیس مقابلے کے دو الگ الگ کیسز میں نامزد 2ملزمان صداقت اور سلمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا اوراسی کیس میں مفرور ملزم شہباز کا کیس عارضی طورپر بندکردیاہے ۔سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8نے راہوکی تھانے میں درج چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم مور کو عدم ثبوت پربری کردیاہے۔
تازہ ترین