• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 10مارچ کوہونگے،سندھ بارکونسل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ بارکونسل نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات10مارچ کو کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن سندھ بارکونسل کی نگرانی میں ہونگے ۔وکلا اپنے واجبات الیکشن سے تین دن قبل تک جمع کراسکیں گے جس کے بعد ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی ۔سندھ بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین عبدالوہاب بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے ملتوی شدہ الیکشن سندھ بارکونسل کی زیر نگرانی 10مارچ کو ہونگے، جلد الیکشن کمیٹی کے ناموں کااعلان کردیاجائے گا۔سندھ بارکونسل کے اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں تیزآگئی ہے اورامیدواروں نے وکلا سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین