• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال بچوں پر تشدد سمیت 44 کیس درج ہو ئے، مشیرسماجی بہبود

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کے حوالے سے گزشتہ سال بچوں پر تشدد سمیت 44 کیس درج ہو ئے، جن پر کارروائی جا ری ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ چائلڈلیبرکا خاتمہ کرکے بچوں کو تحفظ اور انہیں تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک این جی اوکی جانب سے بچوں کے حوالے سے پریس کلب، ایس ایس پی ہاؤس کے باہر‘ شہباز بلڈنگ کے باہر اور 2 دیگر مقامات پر شکایتی باکس نصب کرنے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی ہے اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، سندھ کے 29 اضلاع میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے ایک نظام ترتیب دیا گیا ہے اور صوبے میں 6 فوکل پرسن پولیس افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے احکامات پر عمل کرتے ہو ئے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، لاوارث بچوں کو تحفظ دینے کیلئے سکھر اور حیدرآبادمیں دارالاطفال قائم کئے گئے ہیں جہاں بچوں کو سہولتیں میسر ہیں، لیکن ہمیں مزیدشیلٹر ہومز کی ضرورت ہے جو زیر تعمیر ہیں۔
تازہ ترین