• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکائوٹ ڈے، ڈسٹرکٹ بوائے ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ورلڈ اسکاؤٹ ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ بوائے ایسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں حیدرآباد کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد، اسکاوٹ کمشنر حیدرآباد ڈویژن و ڈائریکٹر ایلمینٹری سیکنڈری و ہائر سیکنڈری حیدرآباد ڈویژن نے کہا کہ اسکاؤٹ کا مطلب انسانیت کی خدمت کرنا ہے کیونکہ اسکاؤٹ سچا اور وفادار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ کے مشن کو جاری رکھا جائے تاکہ وطن عزیزاوردنیامیں قیام امن ممکن ہوسکے ۔
تازہ ترین