• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے،ابوالخیرزبیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانیوں اور ناموس رسالت کے خلاف اقدامات کے باعث رب کی طرف سے نواز شریف کوسزائیں دی جارہی ہیں، یہ دوسری نا اہلی اسی کا ایک تسلسل ہے، افسوس کہ اس کے باوجود بھی نواز شریف اپنی اصلاح کرنے اور دین کے خلاف اپنی روش کو تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں، پہلے ختم نبوت کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کیں اور رانا ثناءاللہ نے کھلے عام اس قانون کی توہین کی لیکن افسوس اس کا تدارک کرنے کے بجائے تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں مزید ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر بھی توہین رسالت والی سزا دی جائے گی، نواز شریف کی حکومت اس قسم کے اقدامات کرکے اللہ کے غضب اور اس کی ناراضگی کو ختم کرنے کے بجائے مزید اس کو بڑھا رہی ہے، لہذا انکی ذلتیں اور تباہیاں ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گی۔
تازہ ترین