• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات نظر ا نداز،سہیل میمن کوایک اور اضافی چارج دیدیا گیا

ٹھٹھہ(نامہ نگار )سندھ حکومت نے واٹر کمیشن کے احکامات نظر انداز کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم نے دورۂ ٹھٹھہ کے موقع پر کرپشن کے مقدمات میں ضمانت پر رہا ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سہیل میمن سے فوری طور پر تمام چارج واپس لینے کا حکم دیا تھا لیکن سندھ حکومت نے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر سہیل میمن کو نوازنے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے انہیں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ جامشورو کا چارج بھی دیدیا گیا۔
تازہ ترین