• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، وڈیرے کے گارڈز کی دکاندار پر اندھا دھند فائرنگ

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آبادکے سٹی تھانے کی حدود میں واقع قائداعظم روڈ پر وڈیرے کے دومسلح گارڈزنے بیٹری کی خریداری کے دوران تلخ کلامی پر دکاندار ذوالفقارلاشاری پر اندھادھند فائرنگ کردی، دکاندار بال بال بچ گیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، مسلح گارڈز باآسانی پولیس کی موجودگی میں فرارہوگئے رابطہ کرنے پرہیڈ محرر بقا مہر نے کہاکہ کھوسوبرادری سے تعلق رکھنے والے مسلح گارڈزنے فائرنگ کی ہے تفتیش جاری ہے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین